کلاس 11ویں داخلہ عمل 2025-26 اپڈیٹ - مکمل مہاراشٹر میں آن لائن! سرکاری نوٹیفکیشن! لنک، شیڈیول، ہدایات
شائع کردہ: 19 مئی، 2025
فیز 1 کا تفصیلی شیڈیول
- 19 مئی صبح 11:00 بجے سے 20 مئی شام 6:00 بجے تک: طلباء کے لیے پریکٹس سیشن
- نوٹ: پریکٹس میں دی گئی معلومات 20 مئی کی رات کو پورٹل سے حذف کر دی جائیں گی۔
- 21 مئی صبح 11:00 بجے سے 28 مئی شام 6:00 بجے تک: اصل رجسٹریشن اور 1 سے 10 تک کالج کی پسند درج کرنا
- کوٹہ (مینجمنٹ، اِن ہاؤس، اقلیتی) کے لیے بھی درخواستیں
- ہر راؤنڈ سے پہلے “رضامندی (Consent)” دینا ضروری
- 30 مئی: عارضی میرٹ لسٹ جاری
- 30 مئی تا 1 جون: اعتراض اور درستگی (لاگ اِن کے ذریعہ)
- 3 جون: حتمی میرٹ لسٹ جاری
- 5 جون: میرٹ لسٹ پر مبنی داخلے کی تقسیم (زیرو راؤنڈ)
- 6 جون سے 12 جون: "Proceed for Admission" منتخب کرکے داخلہ مکمل کرنا، دستاویزات اپ لوڈ و تصدیق
- اگر پہلی پسند ملتی ہے تو داخلہ لینا لازمی
- 14 جون: دوسرے راؤنڈ کے لیے خالی نشستوں کی فہرست جاری
اہم ہدایات:
- طلباء کے لیے ڈیمو رجسٹریشن ویب سائٹ https://mahafyjcadmissions.in پر شروع ہو چکا ہے
- ڈیمو صرف پریکٹس کے لیے ہے
- 19 اور 20 مئی کو صرف ڈیمو رجسٹریشن ہوگا
- 21 مئی سے اصل رجسٹریشن شروع ہوگا
- ڈیمو رجسٹریشن ڈیلیٹ کر دی جائے گی، اس لیے نیا رجسٹریشن 21 مئی سے کریں
- رجسٹریشن کے وقت فعال موبائل نمبر اور ای میل درکار ہے
- رجسٹریشن کے بعد آپ کو "Application ID" ملے گا، اسے محفوظ رکھیں
- لاگ ان کے لیے Application ID اور پاسورڈ استعمال کریں
Part 1:
- ذاتی معلومات، پتہ، اور دستاویزات اپ لوڈ کریں
- دستاویزات: مارک شیٹ اور لیونگ سرٹیفیکیٹ اگر نہیں ملے تو کوئی بات نہیں
- کاسٹ فارم کے لیے والد/والدہ کا کاسٹ سرٹیفکیٹ اپ لوڈ کرنا ہوگا
- آن لائن رجسٹریشن فیس: 100 روپے
- فارم ویریفائی کریں
- اوپن کیٹیگری کا فارم خودکار ویریفائی ہوگا، کاسٹ والے اسکول/گائیڈنس سینٹر سے کرائیں
- فارم لاک کرنا لازمی ہے
Part 2:
- کالج کی پسند (Preference) داخل کرنا ہوگا
- یہ فی الحال شروع نہیں ہوا، شروع ہوتے ہی معلومات دی جائے گی
- کالج کیسے منتخب کریں اس کی تفصیل دی جائے گی
ریاست بھر میں دستیاب نشستیں (Intake Capacity):
- کل نشستیں: 20,43,254
- سائنس: 8,52,206
- کامرس: 5,40,312
- آرٹس: 6,50,682
نوٹس:
جو طلباء CAP یا کوٹہ کے ذریعے کسی کالج میں داخلہ لیتے ہیں، ان کا داخلہ حتمی سمجھا جائے گا۔ ایک بار داخلہ لیا تو وہی کالج فائنل ہوگا۔ رجسٹریشن فیس صرف ڈیجیٹل طریقے سے قبول کی جائے گی۔ تمام امیدواروں کو شیڈیول کی پابندی کرنا ہوگی۔
کوٹہ (مینجمنٹ/ان ہاؤس/اقلیتی) کے داخلے 6 جون 2025 سے شروع ہوں گے۔
رابطہ معلومات:
- ویب سائٹ: www.mahafyjcadmissions.in
- ای میل: support@mahafyjcadmissions.in
جاری کردہ: ڈاکٹر مہیش پالکر، ڈائریکٹر، محکمہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیم، مہاراشٹر
ضروری دستاویزات (اگر لاگو ہوں):
- دسویں جماعت کا مارک شیٹ
- دسویں جماعت کا اسکول لیونگ سرٹیفیکیٹ
- کاسٹ سرٹیفیکیٹ
- نار-کریمی لیئر سرٹیفیکیٹ
- EWS سرٹیفیکیٹ
- معذوری سرٹیفیکیٹ
- متاثرہ علاقوں کے سرٹیفیکیٹ (زلزلہ، پروجیکٹ)
- فوجی یا سابق فوجی والدین کا سرٹیفیکیٹ
- بین الاقوامی/قومی کھلاڑی کا سرٹیفیکیٹ
- یتیم بچوں کے لیے سوشل ویلفیئر سرٹیفیکیٹ
- بیرون ملک طلباء کے لیے انڈین ایمبیسی سے تصدیق شدہ دستاویزات
- منتقلی کا حکم اور جوائننگ لیٹر (اگر والدین کا تبادلہ ہوا ہو)
حکومتی انتباہ:
تمام طلباء، والدین، تعلیمی ادارے و کالج انتظامیہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جعلی ویب سائٹس یا سوشل میڈیا ذرائع پر یقین نہ کریں۔ صرف سرکاری ویب سائٹ پر موجود معلومات ہی درست اور قابل اعتبار ہیں۔
Post a Comment
Post your comments here..